المدینہ مسجد ومنہاج القرآن اسلامک سنٹر جانگنیم (بوسان) میں نمازِ جمعۃ المبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جمعہ سے قبل خصوصی خطاب ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے فرمایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔