منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام واروک یونیورسٹی لندن برطانیہ میں منعقدہ 3 روزہ الہدایہ تربیتی کیمپ 2025ء اختتام پذیر ہو گیا۔ تربیتی کیمپ میں برطانیہ، یورپ، امریکہ، کینیڈا، پاکستان سمیت دیگر ملکوں سے 13سو سے زائد مسلم فیملیز نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔