پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج القرآن اسلامک سنٹر سن پو کونگ، ہانگ کانگ آمد، تربیتی نشست سے خطاب

Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri addressing training session at Minhaj-ul-Quran Islamic Centre Sun Po Kong Hong Kong

ہانگ کانگ: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈپٹی چیئرمین، بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورۂ ہانگ کانگ کے دوران منہاج القرآن اسلامک سنٹر سن پو کونگ پہنچے، جہاں انہوں نے کمیونٹی کے اراکین، سنٹر کے عہدیداران، علماء کرام، رفقاء اور اراکین سے ملاقات کی۔

اسلامک سنٹر میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ مختلف ادوار میں فکری و عملی تقسیم کا شکار رہی ہے، مگر اعتدال پر قائم طبقے سے وابستگی اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر صدی میں اللہ تعالیٰ دین کی تجدید کے لیے ایک خاص بندہ پیدا فرماتا ہے جسے مجدد کہا جاتا ہے۔ حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مکتوبات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے بندوں میں علماء، اولیاء و صلحاء اور وہ ہستیاں شامل ہوتی ہیں جن میں یہ دونوں صفات جمع ہوں، جبکہ مجددین فتنوں کا قلع قمع کر کے دین کی حفاظت کرتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کے رفقاء خوش نصیب ہیں کہ انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی صحبت و سنگت نصیب ہوئی، جنہوں نے ہر دور کے بڑے فتنوں کا فکری و عملی دفاع کیا اور لوگوں کے اخلاق، اعتقادات اور احوال کی اصلاح کی۔

انہوں نے اہلِ اللہ سے فیض حاصل کرنے کے تین درجات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلا درجہ برکات، دوسرا تربیت اور تیسرا توجہ ہے۔ تربیت کے ذریعے انسان اپنے اخلاق، کردار اور معاشرت سنوارتا ہے، جیسا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی صحبت و تربیت سے مدینہ کی معاشرت تشکیل پائی اور مواخاتِ مدینہ کا عظیم تصور سامنے آیا۔ یہی فیض ہر دور میں اہلِ اللہ کے ذریعے امت کو منتقل ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ والوں کی مجالس جنت کے باغات ہیں، اور ان کی نظر میں آنے کے لیے اخلاق کی اصلاح، خدمتِ دین، ایثار اور قربانی لازم ہے، جس سے دنیا اور آخرت دونوں سنورتی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر سن پو کونگ کے چند احباب کو لائف ممبرشپ سرٹیفکیٹس پیش کیے اور سنٹر کے امام سید تنویر حسین شاہ کو خصوصی مبارکباد دی۔

قبل ازیں تربیتی نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظ محمد عمار نے حاصل کی، جب کہ حافظ نعمان خان نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے خطبۂ استقبالیہ دیتے ہوئے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔

نشست میں منہاج القرآن کے ایگزیکٹو کونسل ممبران، منہاجینز اور مسلم کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ