
ملائشیا: عبدالرسول بھٹی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائشیا نے گوالا ریسٹورنٹ میں منعقدہ "شیخ الاسلام ڈے" کی تقریب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75 ویں سالگرہ دراصل فروغِ علم اور خدمتِ انسانیت کے ایک ہمہ گیر مشن کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ آپ نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق پیش کر کے اسلام کے معتدل اور امن پسند چہرے کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف، خطابات اور عالمی سطح پر امن و بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لئے کاوشیں امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ علم اور عمل کے امتزاج سے ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور اخلاص کے ساتھ مشن کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب کا آغاز حافظ محمد نعیم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ محمد سجاد شاہ نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ تقریب میں معروف کالم نگار و تجزیہ نگار ڈاکٹر قمر الزمان، پروفیسر یونیورسٹی آف اوتارا ملائشیا، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائشیا علی رضا، جنرل سیکریٹری امجد رضا، نائب صدر اقبال جنجوعہ، خواجہ محمد عمر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، نیشنل ایگزیکٹو کونسل ملائشیا، وابستگان، پی ایف یو جے، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سمیت تنظیمی عہدیداران، سماجی و علمی شخصیات، صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔








تبصرہ