نہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیوا میں تحریکِ منہاج القرآن کے 45 ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں نیشنل ایگزیکٹو کوریا، لوکل کونسل شیوا کے نمائندگان، رفقاء اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔