منہاج اسلامک سینٹر انسن شیوا (ساؤتھ کوریا) میں مرکزی سکالر محترم علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے جمعہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرمایا۔ اپنے خطبے میں انہوں نے اسلام کی انسانیت پسندی اور تکریمِ انسانیت کے اصول پر روشنی ڈالی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔