منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو، اٹلی نے گوشہ درود کے ذيلي حلقات درود شریف کا باقاعدہ آغاز کر ديا ہے۔ يہ حلقات منہاج القرآن انٹرنيشنل ديزيو کے اسلامک سنٹر سميت مختلف جگہوں پر قائم کيے گئے ہيں۔ جہاں روزانہ وقتاً فوقتاً گوشہ درود کا منتخب درود پاک پڑھا جاتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنيشنل ديزيو کے کارکنان نے سال 2009ء میں اجتماعي طور پر 50 لاکھ درود پاک پڑھا، جو گوشہ درود کو ہديہ کر ديا گيا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال 2010 میں ماہ جنوری کے دوران پڑھے گئے درود پاک کي تعداد 10 لاکھ ہے۔ فروری 2010ء ميں 20 لاکھ سے زائد درود پاک کا ہدف مقرر کيا گيا ہے۔ منہاج القرآن کے پليٹ فارم سے دیزیو اور مختلف نواحي علاقوں ميں قائم حلقہ جات درود ميں بزرگوں، بچوں اور خواتين کي بڑي تعداد درود پاک پڑھتي ہے۔
اس کے علاوہ مختلف پروگراموں اور محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں بھي امام و خطیب علامہ وقار احمد قادری درود پاک کی فضیلت و اہمیت بھي بیان کر کے درود پاک پڑھنے کے شعور کو فروغ دے رہے ہيں۔
رپورٹ : محمد یعقوب (دیزیو اٹلی)
تبصرہ