منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام ریجوایملیا، مودنہ کی صوبائی تنظیم کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سنٹر میں مرکزی صدر حافظ عبدالمناف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے تمام رفقاء و وابستگان نے شرکت کی، جن کی باہمی مشاورت سے دو سال کے لئے ایگزیکٹو کونسل کا انتخاب کیا گیا۔
نو منتخب عہدیداران میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ریجوایملیا، مودنہ کے صدر جاوید اختر رانجھا، محمد افضال سیال اور محمد اشرف بٹ نائب صدر شامل ہیں۔ محمد ظریف کو ناظم، شیخ حبیب اور راجہ محمد ساجد کو نائب ناظم، عرفان حیات کو ناظم مصالحتی کونسل اور محمد اشفاق کو ناظم ممبر شپ بنایا گیا۔ حافظ فخرالعابدین نائب ناظم ممبر شپ، حافظ محمد آصف ناظم دعوت وتربیت، نعیم لطیف نائب ناظم دعوت و تربیت اور صوفی افتخار احمد ناظم ویلفیئر چنے گئے۔
احمد بٹ نائب ناظم ویلفیئر، محمد انور ناظم نشرواشاعت، مرزا امتیاز احمد، انور قادری ناظم مالیات، اعجاز احمد ناطم لائبریری جبکہ حاجی محمد طارق اور محمد اکمل چیمہ کو نعت کونسل کے لیے منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اٹلی میں نو منتخب عہدیداران نے اپنی تمام صلاحیتوں کو منہاج القرآن کے مشن کے لیے بروئے کار لانے کا عزم کیا۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی نے امت مسلمہ کے لئے دعا کرائی۔ اجلاس میں مرکزی ایگزیکٹو منہاج القرآن اٹلی کے مرکزی ناظم ظہیر انجم، سمیع اللہ وڑائچ، افضال سیال، الطاف چیمہ، مختار احمد قادری، شکیل احمد اور منہاج یوتھ کارپی کے صدر حافظ اقدس شہزاد اور ناظم خالد حسین اور تمام ساتھیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
رپورٹ : محمدشکیل چغتائی (کارپی اٹلی)
تبصرہ