منہاج القرآن اٹلی کے زیر اہتمام پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

27 دسمبر 2009ء بروز اتوار 10 محرم الحرام کو منہاج القرآن اٹلی کی ذیلی تنظیم ’’وچینزا‘‘ نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں وچینزا اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں مرد و زن اور بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ بعد ازاں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض ہارون اسماعیل نے ادا کیے۔ یہ پروگرام اس لئے بھی اہم تھا کہ منہاج القرآن ’’وچینزا‘‘ کے سٹیج پر اس طرح کے کسی پروگرام میں لوگوں نے اتنی بڑی تعداد نے پہلے کبھی شرکت نہیں کی۔ پروگرام کے انعقاد میں شیخ مجاہد کبیر، حافظ اعجاز، ارشد علی، افتخار احمد ، ثاقب نذیر اور ہارون اسماعیل نے کلیدی کردار ادا کیا۔

پروگرام میں مرکزی ناظم منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی ظہیر انجم، صدر افضال سیال، ناظم دعوت و تربیت مختار قادری اور علامہ غلام مصطفی مشہدی نے خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے ’’وچینزا‘‘ ایگزیکٹو کو شاندار پروگرام آرگنائز کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

علامہ غلام مصطفی مشہدی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اہل بیت اور واقعہ کربلا کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس سے قبل بچوں کے لیے کوئز پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد بچوں میں تقسیم انعام کی تقریب منعقد کی گئی۔ آخر میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ