منہاج القرآن فرانس کے زیر اہتمام نماز عیدالاضحیٰ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں فرزندان توحید کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے نماز عید کی چار جماعتیں ہوئیں جس میں منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور ناظم MWF علامہ اقبال اعظم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
نماز عید کی ادائیگی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ کی سربراہی میں دی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیداران ناظم رانا فیصل علی قادری، صدر مجلس شوریٰ چوہدری محمد سعید، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس ملک شبیر اعوان، صدر میڈیا کونسل راؤ خلیل احمد نے نماز عید کی ادائیگی کیلئے آنے والے نمازیوں کا استقبال کیا۔ آخر پر نماز عید پر آنے والے لوگوں نے منہاج القرآن فرانس کی تنظیم کو شاندار انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ