ڈائریکٹر MWF یورپ کا دورہ ہالینڈ اور بیلجیئم

گزشتہ دنوں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ اقبال اعظم نے ہالینڈ کا دورہ کیا سب سے پہلے ھالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر محترم مقصود بٹ سے ملاقات کی اور اس کے بعد نماز جمعہ کے اجتماع میں علامہ اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں قربانی اور آغوش پروجیکٹ کے متعلق سامعین کو MWF کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دی ہیگ تنظیم کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں قربانی اور آغوش مہمات کے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ علامہ اقبال اعظم نے قربانی اور آغوش پروجیکٹ کے حوالے پروگریس پر تمام عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ میٹنگ میں صدر مقصود احمد بٹ، مرزا صغیر، چوہدری خالد، فیصل مرزا، عاصم بٹ، راجا رفعت، عدیل چوہدری، صوفی نذیر اور حافظ وسیم نے شرکت کی۔ آخر پر دعائیہ کلمات کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا۔

روٹر ڈیم میں جمعہ کی شام کو سرپرست MWF ڈاکٹر عابد عزیز خان اور روٹر ڈیم تنظیم سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں ڈاکٹر عابد عزیز، افتخار احمد، محمد ناظم، حاجی خلیل احمد، قاری محمد ایوب اور خان یوسف نے شرکت کی۔ سرپرست MWF یورپ ڈاکٹر عابد عزیز نے آغوش مہم کے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر عابد عزیز کی جانب سے تمام شرکاء کے لیے پرتکلف عشائیہ اہتمام کیا گیا۔

بعد ازاں ڈائریکٹر یورپ علامہ اقبال اعظم نے بیلجیئم کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور قربانی اور آغوش مہمات کے متعلق ایگزیکٹیو ممبران کو موٹیویشن دی۔

رپورٹ : راؤ خلیل احمد (صدر MCB یورپ)

تبصرہ