منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کیجانب سے شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں شوریٰ، سابقہ اور موجودہ انتظامیہ کے علاوہ تمام ذیلی فورمز نے بھی بھر پور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری طاہر عباس کی تلاوت سے ہوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حنیف مغل، محمد زاہد اور یوتھ کے جوانوں نے حاصل کے۔

علامہ حافظ محمد اقبال اعظم ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے پروجیکٹ "آغوش" کے حوالے سے بریفنگ دی اور خصوصی طور پر دس روزہ دورہ برطانیہ کی تفصیل سے سینئر نائب ناظمِ اعلیٰ کو آگاہ کیا۔

علامہ حسن میر قادری نے ایک ماہ کی تگ و دو اور اس کے نتائج سے سینئر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کو آگاہ کیا۔ انہوں نے شوریٰ اور انتظامیہ کے تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ اور تمام ذیلی فورمز کا تعارف شیخ زاہد فیاض سے کروایا۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ ساجد فیاض نے کام کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

سینئر نائب ناظم اعلیٰ نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، اور منہاج القرآن فرانس کے لیے علامہ حسن میر قادری کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے مشن کے کام میں حائل مشکلات پر گفتگو کی۔ منہاج القرآن کے تحت چلنے والے فلاحی منصوبہ جات کی تفصیل سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا اور خصوصاً منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ "آغوش" کے لیے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

رپورٹ : پیرس اے۔ کے۔ راؤ
تصاویر : راؤ خلیل احمد

تبصرہ