منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام افطار پارٹی

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے صدر حاجی مظہر حسین کی طرف سے Barrio Gotico میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، یہ پروگرام مورخہ 5 ستمبر بروز ہفتہ کو منعقد ہوا، جس میں عالمی عدالت انصاف (دی ہیگ) پاکستان پولیس کے SSP شہزادہ سلطان اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن سپین کے نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، جنرل سیکریٹری نوید احمد اندلسی، ناظم مالیات ارشد محمود، منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چودھری، حاجی طاہر پرویز اور تحریک انصاف سپین کے صدر شاہد رسول وڑائچ سمیت مقامی بزنس مین اور اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے 500 یتیم بچوں کی مکمل کفالت کے منصوبہ آغوش کے متعلق بریفنگ دی اور حاضرین سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم الشان منصوبہ کی تکمیل کے لیے اپنی زکوٰۃ، عطیات، صدقات اور فطرانہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں۔ اس موقع پرآغوش کی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

عالمی عدالت انصاف دی ہیگ میں پاکستان پالیس کے خصوصی Investigator شہزادہ سلطان نے کہا کہ ان کو منہاج القرآن کے اس عظیم منصوبہ کے بارے جان کر بہت خوشی ہوئی ہے اور وہ اس منصوبہ کی تکمیل کے لیے نہ صرف خود تعاون کریں گے بلکہ ہالینڈ میں بھی اپنے حلقہ احباب کو اس بارے موٹیویشن دیں گے۔

تبصرہ