سینئر صحافیوں کا منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان سنٹر کا دورہ اور افطار ڈنر میں شرکت

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جاپان بھر کی مساجد میں بھی رونق میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یکم رمضان المبارک کو جاپان بھر کے میڈیا کے سینئر اراکین اور صحافیوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا دورہ کیا۔ جیو نیوز کے نمائندہ عرفان صدیقی، پاک جاپان کے چودھری محمد شاہد، عوام نیوز کے شیخ فیاض حسین، آواز حق کے رانا ابرارحسین، اردو نیٹ کے ناصر، خنرل کے محمد اسحاق نشی نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان جامع مسجد المصطفیٰ کا دورہ کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی جانب سے کم و بیش 200 افراد کیلئے افطاری کا بندوبست کیا گیا اور نماز مغرب کے بعد تمام حاضرین کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ سوا آٹھ بجے نماز عشاء ادا کی گئی جس کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، رات دس بجے نماز تراویح کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم برطانیہ کے معروف سکالر حافظ محمد سعید اظہر نے نماز تراویح میں پڑھے گئے قرآن پاک خلاصہ بیان کیا۔ بعدازاں جیونیوز کے سینئر صحافی عرفان صدیقی نے سنٹرمیں موجود صحافیوں، نمازیوں اور علماء کرام کے فرداً فرداً انٹرویو کئے۔ پروگرام کے آخر پر تمام حاضرین کو دودھ پیش کیا گیا۔

رپورٹ: انعام الحق (جاپان)
مرتب : میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ