تحریک منہاج القرآن دیزیو (اٹلی) کے تحت 14 اگست 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ایک عظیم الشان پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ نماز جمعہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے مقامی خطیب قاری محمد قاسم نے انسانی حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن پاک اور بخاری شریف سے حوالہ جات دیئے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اپنے رشتہ داروں، والدین اور متعلقین سے معاملات و تعلقات بہتر بنائیں۔
نماز کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد 14 اگست کے حوالے سے پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی، جس میں پاکستان کی ترقی و استحکام اور امت مسلمہ کی یکجہتی کی دعائیں بالخصوص تھیں۔
رپوٹ : سرمد جاوید (ممبر منہاج القرآن یوتھ لیگ)
تبصرہ