ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں تربیتی پروگرام

23 اپریل بروز جمعرات ہانگ کانگ ٹریفک پولیس کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں طلباء و طالبات کے لئے ایک تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے پولیس افسران کو سنٹر میں خوش آمدید کہا۔

پولیس انسپکٹر نے بچوں کو پروجیکٹر کے ذریعے بریفنگ دی، انہوں نے طلباء کو ٹریفک کے قوانین اور ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہونے والے جرمانے سے آگاہ کیا۔ پولیس افسران نے طلباء کو عملی طور پر حفاظتی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے بچوں سے مختلف سوالات بھی کئے۔ جن بچوں نے درست جوابات دیئے ان کو مختلف انعامات دے کر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں پولیس کی جانب سے بچوں کو سوئنیر دیئےگئی۔ پولیس افسران نےاس تعاون پر صدر ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ، ایگزیکٹو ممبران اور حافظ محمد نسیم نقشبندی کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نےپولیس کےافسران کو آئندہ بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ