منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی، اٹلی کے زیراہتمام ورکشاپ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی، اٹلی مرکز پر ھفتہ کی شام بعد از نماز مغرب ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں اٹلی بھر سے منہاج القرآن کی تمام تنظیمات نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت ظہیر احمد نے حاصل کی، جن کے بعد آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ھدیہ نعت افضال سیال نے پیش کی۔

مصالحتی کونسل کے مقاصد روشناس کروانے کے لیے غلام سید غلام مصطفیٰ مشہدی صاحب نے جامع انداز میں اپنا اظہار خیال کیا جن کے بعد آل اٹلی مجلس شوری کے صدر محمد علی بھاگت نے ناروے کی مصالحتی کونسل کے افراد کو اٹلی آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں مصالحتی کونسل ناروے کے صدر اعجاز احمد وڑائچ اور اصغر احمد نے ناروے کی مصالحتی کونسل کے انعقاد کا مقصد اور کام سکرین کے ذریعے سلائیڈز کی صورت میں پیش کیا۔ انھوں نے مصالحتی کونسل کو عین اسلام کہا اور فرمایا کہ یہ طریقہ خلفائے راشدین کا تھا جو ہم نے اپنایا ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ناروے میں انھیں کام کرتے ہوئے تین سال ہو گئے ہیں، مصالحتی کونسل کا کام دیکھ کر ناروے کی گورنمنٹ نے بہترین کونسل کا ایوارڈ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کو اس کی اصل روح کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے جس میں عورتوں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

ان کی بریفنگ کے بعد اٹلی کی تنظیم نے اپنی کارکردگی اس حوالے سے پیش کی جس کو سن کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ مزید آل اٹلی مصالحتی کونسل کا اعلان کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر چھ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا بلزانو کی تنظیم کی کارکردگی بیان کرنے کے لیے عبدالجبار کو بلایا گیا، انھوں نے تفصیل کے ساتھ بتایا کہ وہ اٹالین کمیونٹی کے ساتھ ملکر مختلف کام سر انجام دے رہے ہیں۔ آخر میں علامہ سید غلام مصطفیٰ مشہدی صاحب نے دعائے خیر کی۔

تبصرہ