منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیگو، جنوبی کوریا کے زیراہتمام محفل میلاد النبی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیگو، جنوبی کوریا کے زیراہتمام سنگ سو مسجد میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت حافظ محمد انور نے کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی محمد جمیل امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا تھے۔ خصوصی مہمانوں میں ملک جاوید، محمد ندیم ڈار، محمد یاسین بلوچ، محمد شہزاد، محمد تاج، محمد امجد بھائی اور فیاض بھائی شامل تھے۔

ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں یاسین بلوچ، ندیم نقشبندی، مقبول حسین، بابر بھائی، ندیم طاہر، سید عمران شاہ، امجد بھائی اور ظفر اقبال شامل تھے۔
خصوصی خطاب امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا محمد جمیل قادری نے کیا۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل دلائل کے ساتھ خطاب کیا۔ اس عظیم الشان محفل میں آنسن شیواء سے رانا محمد عدیل کی قیادت میں کثیرافراد پر مشتمل قافلے نے شرکت کی، اس کے علاوہ پروگرام میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

پروگرام کے انعقادکے لئے خصوصی تعاون ملک جاوید، رانا قمر منج اور چیمہ صاحب نے کیا۔ پروگرام کے اختتام پر سینکڑوں لوگوں کو لنگر پیش کیا گیا۔ لنگر کی تیاری کی ڈیوٹی جاوید صاحب نے انجام دی۔

پروگرام کے اختتام پر ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کی جانب سے تحفے پیش کئے گئے۔ اس کامیاب پروگرام کے انعقاد کا سہرا حاجی محمد رحمت اور راجہ محمد عامر کے سرجاتا ہے جنہوں نے ان تھک محنت کرکے پروگرام میں سینکڑوں افراد کی شرکت کو یقینی بنایا۔

رپورٹ : وقار احمد خاں (ساؤتھ کوریا)
مرتب : میاں اشتیاق (امورخارجہ)

تبصرہ