حسین محی الدین القادری آسٹریلیا کی مقامی یونیورسٹی میں ایک سال کیلئے صدر منتخب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین القادری اور تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر جو گزشتہ سال سے آسٹریلیا میں مقامی یونیورسٹی سے گلوبل اکانومی کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں، نے یونیورسٹی کے سالانہ الیکشن میں صدر کا مقابلہ واضح اکثریت سے جیت لیا ہے۔ وہ سال
2009-2010ء کے دوران ایک سال تک طلبہ کی نمائندگی کریں گے۔ وہ صدر کی حیثیت سے آسٹریلین ایجوکیشن بورڈ اور طلبہ کے معاملات و مسائل میں رہنمائی کا فریضہ انجام دیں گے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود، امور خارجہ نجم الثاقب سمیت تحریک کے دیگر مرکزی قائدین نے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ