ویانا (آسٹریا): محفل میلاد

ویانا، آسٹریا کی معروف شخصیت نعت خواں حاجی محمد شاہد محمود نے اپنی رہائش گاہ پر ڈسٹرکٹ میں ایک نورانی بابرکت محفل میلاد کا انعقاد کیا۔ اس محفل میلاد کے مہمان خصوصی منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکالر اور منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے منقعد کی جانے والی نویں سالانہ میلاد کانفرنس کے مہمان خصوصی غلام مرتضی علوی صاحب تھے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ محفل میلاد میں نقابت کے فرائض منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ الازہری قادری نے سرانجام دیئے۔

ویانا کے معروف نعت خواں حضرات نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ ان میں یورپ کے معروف نعت خوان شہریار خان، چودھری شباب احمد، محمد ارشد، عثمان شاہ، انوار خان، اعجاز خان، کاشف محمود، علی شاہد اور محبوب ربانی شامل ہیں۔

مہمان خصوصی علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حاجی شاہد محمود کو محفل میلاد کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور منہاج القرآن آسٹریا کی انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ بچوں کی بھی محفل میلاد کا انعقاد کیا کریں۔ اسی سے چھوٹے بچوں میں میلاد شریف کے موقع پر نعتیں پڑھنے کا شوق پیدا ہوگا۔ غلام مرتضیٰ علوی نے عبادت کے حوالے سے قرآن اور حدیث کی روشنی میں بڑی تفصیل بیان کیا۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں بچوں نے مل کر کیک کاٹا۔ محفل میلاد میں فمیلیز اور بچوں کے علاوہ پاکستان اوورسیز الائنس آسٹریا کے صدر فاروق چودھری، ملک عابد، منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ نسیم، نائب صدر ملک مصطفیٰ، امیر حفیظ اللہ قادری، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، فنانس سیکرٹری ملک امین اعوان، امور معاملات مرزا طارق، حاجی نسیم اعوان، حاجی سلطان محمود، محمد مسعود، فاروق اکبر، آفاق اکبر، حاجی ملک خلیل احمد، فخر شاہ، محمد جاوید، طارق علی، ذوالفقار احمد، حاجی اشفاق احمد اعوان، حافظ گلزار احمد، محمد آصف اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

آخر میں حاجی شاہد محمود نے تمام مہمانوں کا محفل میلاد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ غلام مرتضیٰ علوی نے اجتماعی دعا کراتے ہوئے پاکستان کی ترقی سلامتی اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا کی۔ محفل میلاد کے اختتام پر حاضرین کی تواضع مختلف پر لطف کھانوں سے کی گی۔

رپورٹ : ویانا محمد اکرم باجوہ

تبصرہ