منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے عہدیداران سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے اعلیٰ سطحی وفد نے مورخہ 26 فروری 2009ء کو پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، نائب صدر چودھری ظفر اقبال، پاکستان عوامی تحریک کے صدر طارق چودھری، ناظم منہاج القرآن فرانس فیصل علی قادری، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک محمد سہیل بٹ اور ناظم ویلفیئر مہر محمد ارشد نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی فرانس کے وفد میں صدر فرانس ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، اصغر صغیر میڈیا ایڈوائزر، پرویز صدیقی جنرل سیکرٹری، شاہد فاروق لنگڑیال نائب صدر، رانا محمود علی نائب صدر، سید تنصیر حسین شاہ چیئرمین ایڈک کمیٹی اور خالد جٹ نے بھی شرکت کی۔ ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس فیصل علی قادری نے سب مہمانوں کا تعارف کروایا اور خوش آمدید کہا۔

صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چودھری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کیلئے منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی خدمات ہمیشہ سرگرم رہی ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کا کردار بھی نہایت قابل تعریف ہے۔ ہمیں کمیونٹی کی بھلائی اور باہمی پیار و محبت و بھائی چارے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ نے بھی اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیک نیتی اور خلوص دل سے کمیونٹی کیلئے خدمات ادا کرنا ہونگی۔

ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ صدر PPP فرانس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اور منہاج القرآن کے درمیان جو پیار اور محبت کا رشتہ قائم ہے میری دعا ہے کہ یہ اسی طرح قائم رہے اور کمیونٹی کے حوالے سے ہم بھی منہاج القرآن کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرینگے۔ صرف میری درخواست یہ ہے کہ کمیونٹی کے اتحاد اور پیار کیلئے ہمیں اپنے دلوں کو صاف رکھنا ہوگا اور ایک دوسرے کو عزت و احترام کا وہ درجہ دینا ہوگا جسکا وہ حقدار ہے، خلوص نیت سے ایک دوسرے کا احترام کریں گے تو ہم کامیاب ہونگے اور پھرعوام الناس کا بھی کچھ بھلا ہوگا۔ بعد ازاں شاہد فاروق خان لنگڑیال نے کہا کہ ہمیں کمیونٹی کی خدمت کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔

پرویز صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ آخر میں ربیع الاول کی آمد کی مبارکباد دی گئی اور اس دعا کے ساتھ یہ محفل ختم ہوئی۔

رپورٹ : رانا فیصل علی قادری، طارق چودھری
مرتب : میاں اشتیاق

تبصرہ