مورخہ 25 جنوری بروز اتوار منہاج القرآن بادالونا کے زیرِ تعمیر مرکز میں منہاج القرآن بادالونا کا اجلاس ہواجس کی صدارت منہاج القرآن بارسلونا کے ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے کی، جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی نے اس اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی، منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو ِ کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں بادالونا سے تعلق رکھنے والے تحریک منہاج القرآن کے رفقاءو وابستگان کو تنظیم میں شامل کرنے کے بعد مختلف ذمہ داریوں کی تقسیم کی گئی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا، مشاورت کے بعد منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا گیا تنظیم نو کی تکمیل کے بعد ذمہ داریوں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔
- جہانگیر حسین گرمالہ (صدر)، طاہر محمود (سنیئر نائب صدر)، محمد نواز جرال (نائب صدر)۔
- عدنان رضا حسین (سیکریٹری جنرل)، شہباز جرال (جوائنٹ سیکریٹری)، مرزا آفتاب احمد (جوائنٹ سیکریٹری)۔
- ارسلان اعظم کیانی (ناظم مالیات)، شیراز جرال (نائب ناظم مالیات)، عدنان اعظم کیانی (نائب ناظم مالیات)۔
- محمد امین (ناظم نشرو اشاعت)، مظہر بلال (نائب ناظم نشرو اشاعت)۔
- میاں برکات احمد (ناظم دعوت و تربیت)، محمد اقبال (نائب ناظم دعوت تربیت)۔
- محمد عامر (ناظم اجتماعات)، ابرار احمد (معاون نظامتِ اجتماعات)، حافظ اعظم کیانی (معاون نظامتِ اجتماعات)، مرزا شکیل احمد (معاون نظامتِ اجتماعات)۔
اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ سپین سے تعلق رکھنے والے محمد عمیر ڈار اور محمد حسنین نے بھی شرکت کی۔
اختتامی دعا سے قبل تمام شرکاء اجلاس نے منہاج القرآن بادالونا کے مرکز کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کا عزم کیا۔
تبصرہ