برطانیہ میں درس عرفان القرآن

برطانیہ کے شہر نارتھ ایمپٹن (Northampton) میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مشن کا پیغام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کے حالیہ دورہ برطانیہ اور خصوصی اجازت و دعاؤں سے بذریعہ درس عرفان القرآن (ہر اتوار) شروع کردیا گیا ہے۔ درس عرفان القرآن کی سعادت بنگلہ دیش کے نوجوان سکالر محترم محمد سیف الاعظم حاصل کرتے ہیں۔ آپ جامع الازہر (مصر)، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی (ملائیشیا) کے فارغ التحصیل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے برطانیہ کی یونیورسٹی LoughBrough سے ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ اور اب Ph.D کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ حالیہ رمضان المبارک میں آپ نے نارتھمپٹن میں Abington Community Centre میں مدینہ مسجد کے زیراہتمام ہونے والی نماز تراویح میں بعداز نماز ’’درس المنہاج السوی شریف‘‘ ختم کرنے کی سعادت پورے یورپ میں سب سے پہلے حاصل کی۔ اور آپ نے حضور شیخ الاسلام کی خصوصی اجازت سے المنہاج السوی شریف کا بنگالی زبان میں ترجمہ بھی شروع کیا ہوا ہے۔ اور ساتھ ہی آپ نے شیخ الاسلام کی کتاب میثاق مدینہ کا آئینی اور قانونی تجزیہ کا بھی بنگالی زبان میں ترجمہ شروع کرنے والے ہیں۔ ان شا اللہ۔

رپورٹ: فیاض مغل (نارتھمپٹن برطانیہ)
مرتب: میاں اشتیاق (امور خارجہ)

تبصرہ