منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے وفد کا دورہ مصر

رپورٹ : عقیل قادر

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی ذیلی تنظیم "منہاج مصالحتی کونسل" نے گذشتہ دنوں مصر کا دورہ کیا۔اس وفد میں علامہ نور احمد نور، اعجاز احمد وڑائچ، محمد اصغر، ضیعم شوکت، شگفتہ محمود، اسماء شریف اور عقیل قادر شامل تھے۔ انبیاء کرام علیھم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اولیاء اللہ رحمۃ اللہ علیھم کے مزارات کی حاضری کے علاوہ منہاج مصالحتی کونسل ٹیم کا یہ تربیتی دورہ تھا۔ تربیتی مقصد کے لیے وفد میں شریک ہر فرد کو وفد کے انتظامی مسائل کے حل کے لیے ایک ایک دن کی ذمہ داری دے دی گئی۔ وفد میں ہر فرد نے اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھایا۔

اس 5 روزہ دورہ میں وفد نے مصر کے 25 مزارات پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔ وفد نے پانچوں دن قاہرہ میں قیام کیا جہاں ٹریفک کا بہت زیادہ رش ہے۔ اس کی وجہ سے شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں جاتے ہوئے کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ کم دنوں میں اتنی بڑی تعداد میں مزارات کی زیارات ظاہری طور پر ناممکن تھی تاہم منہاج یونیورسٹی پاکستان سے جامعہ الازھر میں زیر تعلیم منہاجینز طلبہ نے مزارات کی تمام زیارات کو ممکن بنایا۔

وفد نے اللہ کے جن برگزیدہ بندوں کی بارگاہ میں حاضری دی ان میں السیدہ زینب الطاہرہ رضی اللہ عنہا، السیدہ سکینہ رضی اللہ عنہا، السیدہ عاتکتہ عمتہ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدنا علی محمد بن جعفر الصادق رضی اللہ عنھما، السیدہ رقیہ بنت الامام حضرت علی کرم شیر خدا رضی اللہ عنھما، سیدہ حضرت نفیسہ رضی اللہ عنہا، سر مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام، حضر ت شرف الدین بوصیری رضی اللہ عنہ، حضرت ابو العباس مرسی رضی اللہ عنہ، حضرت سیدی محمد صلاح الدین رضی اللہ عنہ، حضرت محمد المنقیع رضی اللہ عنہ، حضرت محمد مسعود رضی اللہ عنہ، اولاد زین العابدین بن سیدنا الحسین رضی اللہ عنہ، سیدی یاقوت العرش رضی اللہ عنہ، عارف باللہ سیدی مکین الدین الاسمئہ رضی اللہ عنہ، صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابو دردہ رضی اللہ عنہ، اللہ کے برگزیدہ نبی حضرت دانیال علیہ السلام، حضرت لقمان علیہ السلام، شیخ الاسلام حضرت زکریا الانصاری رضی اللہ عنہ، فقہ کے امام سیدنا امام شافعی رضی اللہ عنہ، السیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، العیناء بنت القاسم الطیب بن المامون بن جعفر الصادق بن محمد الباقر بن علی زین العابدین بن الامام الحسین بنی علی بن ابی طالب رضی اللہ عنھم، صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ، اللہ کی ولیہ کاملہ صادقہ صالحہ السیدہ رابعہ العدویہ رضی اللہ عنہا، حضرت ذالنون مصری رضی اللہ عنہ، سیدی محمد بن الحنفیہ رضی اللہ عنہ اور حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ بنت الاامام جعفر الصادق رضی اللہ عنھما شامل ہیں۔

ان مقدس مزارات کے علاوہ وفد نے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے کلام کیا تھا یعنی طور پہاڑ کی بھی زیارت کی۔ ہزاروں سال گزرنے کے باوجود آج بھی طور پہاڑ ریزہ ریزہ لگتا ہے بے شک یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک بہت بڑی نشانی ہے۔ اللہ کے پیارے نبی حضرت ہارون علیہ السلام کے مزار مبارک اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عصا مبارک کے زمین پر مارے جانے سے جاری ہونے والے 12 چشموں میں سے 2 چشمے بھی وفد نے دیکھے۔ اہل بیت اطہار کے مزارات کے علاوہ اولیاء اللہ کے مزارات اور بہت سے زیارات بھی وفد کے شیڈول میں شامل تھی جنہیں انہوں نے دیکھا۔ زیارات کے علاوہ وفد کے شرکاء نے مصر میں مختلف تاریخی مقامات اور مختلف عجائب گھر کا بھی وزٹ کیا۔

مصر کی جامعہ الازھر میں 40 سے زائد منہاج یونیورسٹی کے منہاجینز طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یہ پاکستان میں کسی بھی یونیورسٹی کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ منہاجینز طلبہ نے وفد وزٹ کے دوران بہت تعاون کیا اور ہماری ہر جگہ رہنمائی کی۔ یہ تحریک منہاج القرآن کے مشن کی برکت ہے کہ تحریکی ساتھی دنیا کے کسی بھی کونے میں ملے تو ایسے ہی لگتا ہے جیسے اپنا کوئی ملا ہے۔ ایسی ہی محبتیں ہمیں ان منہاجینز طلبہ نے دیں۔ انہوں نے وفد کے لیے بہت ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام بھی کیا۔ یہ پروگرام یونیورسٹی ہاسٹل میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر وفد سے تمام طلبہ کا فرداً فرداً تعارف کرایا گیا جبکہ وفد کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور اس کی ذیلی تنظیمات کا مختصراً تعارف پیش کیا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور نے سب منہاجیز طلبہ کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں اتنی بڑی تعداد میں منہاجینز کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا علم کی دنیا ہے۔ آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو دنیا پہچانتی ہے تو وہ انکا علم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اللہ پاک نے آپ سب کو یہ حسین موقع عطا کیا ہے آپ وقت کی قدر کریں اور اپنے اندر علم اور مطالعہ کا ذوق پیدا کریں۔

منہاج مصالحتی کونسل کے صدر اعجاز ورائچ نے منہاج مصالحتی کونسل کا تعارف پیش کیا اور مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ مصر میں جن منہاجینز طلبہ نے جن احباب نے وفد کی بھرپور رہنمائی کی اور تعاون کیا ان میں ڈاکٹر غلام محمد قمر، علامہ محمد اصغر جاوید، اسد اللہ جان قادری، معین شہزاد نظامی سجادہ نشین پنڈی گھیپ، شفاقت علی بغدادی، صاحبزادہ حسن شکیل شاہ، یاسر عثمانی، ہارون عباسی اور دیگر تحریکی ساتھی شامل تھے۔

 

تبصرہ