منہاج القرآن آریزو اٹلی کے زیراہتمام گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں 27 ویں شب رمضان لیلۃ القدر کا خصوصی پروگرام اور شب بیداری منعقد کی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی صدر کے منشاد احمد گوندل مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ پاکستان فیڈریش اٹلی کے صدر محمد ساجد، آل مسلم لیگ اٹلی کے چیئرمین منیر احمد اور دیگر رہنماء بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
نماز عشاء اور تروایح کے بعد ختم قرآن پاک کی محفل سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر تلاوت و نعت کے علاوہ درود پاک کا بھی ورد کیا گیا۔ حافظ حسن نے نماز تروایح میں قرآن پاک سنایا تھا جنہیں تمام شرکاء نے ختم قرآن پاک پر خصوصی مبارکباد دی۔ ختم قرآن پاک کی تقریب میں شب بیداری کا آغاز محفل نعت سے ہوا۔ یاسر نذیر، منہد نذیر، یوسف پہلوان، بھائی نادر اور محمد عمران نے محفل نعت میں ثناء خوانی کی۔ ان کے علاوہ دیگر نعت خواں حضرات نے بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارہ گاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کئے۔ محفل نعت کے بعد پروگرام کے آخری حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ سی ڈی سنایا گیا۔ سحری تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا اختتام سحری سے ہوا اور تمام شرکاء کے لیے روزہ رکھنے کا بھی انتظام تھا۔ آخر میں اجتماعی ذکر اور دعا سے پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔
رپورٹ: محمد عمران (اٹلی)
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی سنٹرمیں افطار ڈنر
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سنٹرمیں عرفان حیات رانجھ، رخسار احمد گجر، حافظ فخر الدین اور حاجی محمد طارق کی جانب سے شاندار افطا رڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کارپی اور گردونواح سے عام و خاص کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رپورٹ : شکیل احمد(ناظم نشر و اشاعت E.C)
مرتب: میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)
تبصرہ