پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ایشیائی ممالک کے 15روزہ دورہ پر روانہ

ملائیشیا میں ”ایجوکیشن فار آل“ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت و خطاب کریں گے
صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا اور جاپان میں بھی مختلف کانفرنسز میں شرکت کرینگے

Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri arrives in Malaysia on official visit of Asian countries

لاہور (28 جنوری 2026) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری وزارتِ ایجوکیشن ملائیشیا کی خصوصی دعوت پر ایشیائی ممالک کے 15 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ”ایجوکیشن فار آل“ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران وہ ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا اور جاپان میں بھی مختلف تعلیمی اور فکری کانفرنسز سے خطاب کریں گے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اس موقع پر منہاج القرآن کے ذمہ داران اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 29 جنوری 2026ء کو کوالالمپور میں محفلِ شبِ برأت سے خطاب کریں گے، جبکہ 30 جنوری کو پُتراجایا میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

اسی روز رات کو پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات ہو گی۔ یکم فروری کو ہانگ کانگ میں مسلم کمیونٹی کے زیرِ اہتمام فکری نشست میں شرکت کریں گے، جبکہ 2 فروری کو شبِ برأت کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

3 فروری کو ہانگ کانگ میں اسلامک قاسم میموریل کالج میں لیکچر دیں گے۔ 7 فروری کو ساؤتھ کوریا روانہ ہوں گے، جہاں 11 فروری کو مقامی کمیونٹی سے مختلف دینی و بین الاقوامی موضوعات پر گفتگو کریں گے، 12 فروری کو منہاج القرآن کی مقامی تنظیم سے ملاقات ہو گی، جبکہ 13 فروری کو ساؤتھ کوریا کے شہر گنماکن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri arrives in Malaysia on official visit of Asian countries

Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri arrives in Malaysia on official visit of Asian countries

Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri arrives in Malaysia on official visit of Asian countries

```

تبصرہ