پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا قاہرہ میں مسجد و مقامِ رأس سیدنا امام حسین علیہ السلام کا دورہ

Professor Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri visit Masjid and Maqam Raas Syedna Imam Hussain Cairo Egypt

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دارالحکومت قاہرہ مصر میں واقع مسجد اور مقام رأس سیدنا امام حسین علیہ السلام کا دورہ کیا۔

چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل نے وہاں موجود آثارِ مبارکہ کی زیارت بھی کی، جن میں حضور نبی اکرم ﷺ کی قمیص مبارک کا ایک ٹکڑا، عصا کا ٹکڑا، داڑھی مبارک کے بال، قرآنِ مجید کے مصاحف شریف، جن میں سے ایک کا تعلق خلیفہ راشد ثالث سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے اور دوسرا خلیفہ راشد رابع سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے، شامل ہیں۔

یہ مسجد فاطمی دور میں سنہ 549 ہجری (1154 عیسوی) میں وزیرِ صالح طلائع کی نگرانی میں تعمیر کی گئی۔ مسجد میں تین سفید مرمر کے دروازے ہیں جو خان الخلیلی کی طرف کھلتے ہیں اور ایک دروازہ گنبد کے پاس واقع ہے جسے سبز دروازہ کہا جاتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مقدس مقام پر نماز ادا کی اور امتِ مسلمہ بالخصوص مملکتِ خداد پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی۔

Professor Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri visit Masjid and Maqam Raas Syedna Imam Hussain Cairo Egypt

تبصرہ