ایتھنز میں مرکزی منہاج اسلامک سنٹر میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام مرتضیٰ قادری کی خصوصی شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیرِاہتمام مرکزی منہاج اسلامک سنٹر ایتھنز میں تحریک کے مرحوم رفقاء کے لیے محفلِ ایصالِ ثواب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بانی و امیر تحریک منہاج القرآن یونان غلام مرتضیٰ قادری نے خصوصی شرکت کی۔
محفل میں علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں موت و حیات کے فلسفے پر گفتگو کی اور کہا کہ نیک اعمال انسان کو بعد از وفات بھی زندہ رکھتے ہیں، اور جو لوگ دینِ اسلام کی خدمت کے لیے جیتے ہیں وہ کبھی نہیں مرتے۔
اس موقع پر صدر تحریک ارسلان خرم چیمہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن تحریک اپنے مرحوم رفقاء کی قربانیوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، اور ایسی روحانی و فکری محافل کا انعقاد آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
محفل میں صوفی عبید اللہ چشتی، ماسٹر محمد رفیق، محمد اعجاز، غلام نبی بھٹی، جہانگیر مغل، نصیر احمد جاوید، اختر حیات اور ڈاکٹر شوکت علیم قریشی کی خدمات کو خراگِ تحسین پیش کیا گیا اور انکی بخشش و مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔








تبصرہ