
مسجد منہاج القرآن جاپان میں 21 نومبر کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کورس کی چھٹی بابرکت نشست نہایت روحانی و پرنور ماحول میں منعقد ہوئی۔
نشست کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس نے محفل میں نورانی جذبوں کو مزید اجاگر کیا۔ اس کے بعد حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت سے بھرپور نعت پیش کی گئی جس نے شرکاء کے دلوں کو روحانی سرور بخشا۔
مرکزی خطاب امیرِ منہاج القرآن جاپان علامہ نفیس حسین قادری نے کیا۔
انہوں نے سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر جامع، مدلل اور دلنشین گفتگو کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی زندگی سے عملی رہنمائی کے اصول واضح کیے۔ ان کا خطاب حاضرین کے علم، فہم اور روحانی شعور میں اضافے کا باعث بنا۔
محفل میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سیرت النبی ﷺ پر اس علمی و روحانی نشست کو نہایت مفید، ایمان افروز اور دلوں کو منور کرنے والا قرار دیا۔
آخر میں امتِ مسلمہ، تنظیم کی کامیابی اور کورس کے تسلسل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔





تبصرہ