منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیرانتظام عرفان الاسلام مسجد اینڈ اسلامک سنٹر، کھاریبی ینگجو کوریا میں فہم القرآن کلاس

fahm-ul-quran class minhaj-ul-quran korea training session

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیرانتظام عرفان الاسلام مسجد اینڈ اسلامک سنٹر، کھاریبی ینگجو کوریا میں فہم القرآن کلاس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کلاس اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور نایاب تعلیمی تحفہ ثابت ہوئی جس کا مقصد شرکاء میں قرآنِ مجید کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت اور عربی قواعد کی بنیادی سمجھ پیدا کرنا تھا۔

یہ تربیتی کلاس ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہی، مگر تمام شرکاء نے انتہائی توجہ، دلچسپی اور یکسوئی کے ساتھ پورا سیشن اٹینڈ کیا۔ کلاس کے بعد شرکاء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اسی طرز کی ایک اور کلاس اگلے ہفتے بھی منعقد کی جانی چاہیے، جو اس پروگرام کی افادیت کا واضح ثبوت ہے۔

اس پروگرام میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، سکالرز، بزنس کمیونٹی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے ساتھ ساتھ E-9 ورکرز، بنگلہ دیشی اور بھارتی شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سبھی نے اس کلاس کو اپنی زندگی کا بہترین اور غیر معمولی علمی تجربہ قرار دیا۔

کلاس کی تدریس محترم علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل، نے انتہائی محنت اور مہارت کے ساتھ انجام دی۔ انہوں نے ملٹی میڈیا کے جدید استعمال سے قرآن، گرامر اور قواعد کو نہایت آسان انداز میں سمجھایا۔ صرف دو مختصر لیکچرز میں پچیس لیکچرز کا مواد مؤثر انداز میں سمجھایا گیا، جو علامہ علوی کی غیر معمولی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آخر میں میاں صغیر احمد، پروفیسر ڈاکٹر سجاد اور شہزاد علی بھٹی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اس کلاس کو بے مثال قرار دیا۔ شرکاء نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی میں پہلی بار ایسا موقع ملا جس نے قرآن فہمی کے دروازے کھول دیے۔
مسجد انتظامیہ نے شرکاء کے لیے پُرلطف ڈنر اور بہترین انتظامات کیے، جنہیں سب نے سراہا۔ اس عظیم الشان پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر علامہ رضا قادری اور پوری ٹیم خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے جن کی محنت سے یہ علمی نشست ممکن ہو سکی۔

fahm-ul-quran class minhaj-ul-quran korea training session

fahm-ul-quran class minhaj-ul-quran korea training session

fahm-ul-quran class minhaj-ul-quran korea training session

fahm-ul-quran class minhaj-ul-quran korea training session

fahm-ul-quran class minhaj-ul-quran korea training session

تبصرہ