
منہاج القرآن انٹرنیشنل اقیقے، چلی کے زیرانتظام آج بروز ہفتہ بعد از نمازِ ظہر علی مسجد اقیقے میں ایک پُرنور اور روحانی ہفتہ وار محفلِ حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت راقم احمد حسن سلہری (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی) نے حاصل کی۔ بعد ازاں حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے محترم خالد محمود صاحب نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے بعد تمام حاضرینِ محفل نے اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کا علمی، فکری اور روحانی خطاب بعنوان "وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ" کی تفسیر سنی گئی، جس نے شرکاء کے دلوں کو منور کر دیا۔
محفل کا اختتام راقم احمد حسن سلہری کی دعا سے ہوا، جس میں امتِ مسلمہ کی خیر و برکت اور حضور ﷺ کی امت پر رحمت و ہدایت کی دعا کی گئی۔ بعد ازاں شرکائے محفل کی پرتکلف ظہرانے سے تواضع کی گئی۔
رپورٹ: احمد حسن سلہری (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی)




تبصرہ