
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیرِ اہتمام عظیم مذہبی اسکالر اور مرکزی ناظمِ نظامتِ تربیت محترم غلام مرتضیٰ علوی (جو اس وقت ساؤتھ کوریا کے دورے پر ہیں) نے “فہم القرآن کورس” کا بھرپور انداز میں آغاز کیا۔
ہانگ کانگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 کے قریب مرد و خواتین نے اس قرآنی کورس میں شرکت اختیار کی۔ یہ کورس مورخہ 20 اکتوبر 2025 سے پیر تا جمعرات، رات 9 بجے سے 9:40 بجے تک آن لائن زوم ایپ کے ذریعے منعقد ہو رہا ہے۔
یہ منفرد کورس 25 کلاسز پر مشتمل ہے، جس کی تکمیل کے بعد طلباء خود سے قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں گے۔ کورس میں منہاج القرآن ہانگ کانگ کے تمام اسکالرز بھی بطورِ معاون شریک ہیں۔
کورس میں شرکت مفت ہے اور اس کے اختتام پر تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ ایسے علمی و روحانی پروگرام نہ صرف مسلمانوں کو قرآنِ حکیم کی عظیم تعلیمات سے روشناس کراتے ہیں بلکہ معاشرے میں قرآنی فہم و شعور کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحریکِ منہاج القرآن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں پوری دنیا میں علمِ قرآن اور فہمِ قرآن کے پیغام کو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق عام کر رہی ہے۔



تبصرہ