
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا اور نشر القرآن کمپلیکس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معاہدے کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے ترجمہ عرفان القرآن کی اردو، نارویجن (Norwegian)، یونانی (Greek)، سندھی، پشتو، فِنّش (Finnish)، کشمیری اور گجراتی زبان میں اشاعت کی جائے گی۔
تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی صدر منہاج ایشین کونسل عبد الرسول بھٹی اور سینئر نائب صدر منہاجُ القرآن انٹرنیشنل ملیشیا محمد اقبال جنجوعہ نے کی جبکہ نشر القرآن کمپلیکس کی طرف سے تقریب میں مشیرِ اعلیٰ نشر القرآن کمپلیکس شیخ السید عفیف الدین الجیلانی اور چیئرمین یایاسن رستو داتو عبد اللطیف میراسا شریک تھے۔
اس موقع پر منہاجُ القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کی جانب سے کامیاب معاہدے پر نشرالقرآن کمپلیکس اور یایاسن رستو کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں قرآنی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کیلئے باہمی اشتراک سے چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔







تبصرہ