منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیوا میں تحریکِ منہاج القرآن کے 45 ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں نیشنل ایگزیکٹو کوریا، لوکل کونسل شیوا کے نمائندگان، رفقاء اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محترم جمیل احمد چودھری نے پروگرام کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم امتِ مسلمہ کو اصلاحِ احوال کی اس عالمگیر تحریک کی 45 سالہ خدمات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے صدر محترم شہزاد بھٹی نے تمام مہمانانِ گرامی اور شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔
مہمانِ خصوصی Mr. Moon نے اپنے خطاب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے کارکنان کو یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریکِ منہاج القرآن کا وجود امتِ مسلمہ کے لیے عظیم نعمت ہے۔ منہاج القرآن پوری دنیا میں امن، محبت اور رواداری کے فروغ کے لیے غیر معمولی کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب میں معروف سماجی و مذہبی شخصیات ڈاکٹر اختر، افضل گجر (ناظم ویلفیئر)، گلفام ارشد بھٹی (نائب ناظم نشرو اشاعت) سمیت مختلف سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تبصرہ