منہاج القرآن اسلامک سینٹر اقیکے، ریپبلک آف چلی میں ایک روح پرور حلقۂ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت منہاج القرآن چلی کے صدر محترم جناب مرتضیٰ چیمہ صاحب نے حاصل کی۔ اس کے بعد منہاج القرآن چلی کے ناظمِ اعلیٰ محترم احمد حسن سلہری صاحب نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت سے بھرپور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
بعد ازاں تمام شرکاء نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا ویڈیو خطاب سنا جس کا موضوع تھا: “قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیائے کرام کا مقام و مرتبہ”۔ یہ خطاب اپنی معنویت، فکری گہرائی اور روحانی تاثیر کے باعث شرکاء کو بے حد پسند آیا۔
محفل کے اختتام پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر بارگاہِ رسالت ﷺ میں درود و سلام پیش کیا۔ بعد ازاں محترم خالد محمود صاحب نے اختتامی دعا کروائی، جس کے بعد شرکاء کی ضیافت کے لیے پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تبصرہ