منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھواٸی چنگ میں Ecclesia Theological Seminary کے پندرہ رکنی چائنیز وفد نے Mr. Young کی سربراہی میں دورہ کیا۔ وفد کی آمد پر مرکز کے منتظمین نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ مرکز پہنچنے پر علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی، حافظ محمد طیب شمیم اور قاری محمد عثمان الترازی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی مشن، مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے مہمانوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات، امن و رواداری کے اصولوں، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں علم، امن اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ دورے کے اختتام پر مہمانوں نے اسلام اور منہاج القرآن کے کام سے متعلق متعدد سوالات کیے جن کے جوابات اطمینان بخش انداز میں دیے گئے۔ چائنیز وفد نے اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن کے ساتھ مستقبل میں مزید باہمی روابط بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تبصرہ