منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے زیراہتمام "سالانہ پیغامِ امام حسینؑ کانفرنس علیہ السلام" کا انعقاد کیا گیا، محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ محفل میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت اور نواسۂ رسول، حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں منقبت پیش کی گئیں۔
علامہ عبدالرشید شریفی نے "عظمتِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام، شہادت کی اقسام، اور پیغامِ امام حسین علیہ السلام" کے موضوع پر مدلل اور فکر انگیز خطاب کیا۔ اُنہوں نے واقعہ کربلا کو ظلم کے خلاف قیام اور حق کی حمایت کا ابدی استعارہ قرار دیا۔ اختتام پر حافظ عاطف احتشام نے اہلِ بیتِ اطہار کی بارگاہ میں محبت بھرا سلام پیش کیا۔ شرکائے محفل کے لیے لنگرِ حسینی اور سبیل کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔
تبصرہ