کارپی، اٹلی میں فاؤنڈنگ ممبرز ڈے کی پروقار اور یادگار تقریب

A Graceful and Memorable Founding Members Day Ceremony Held in Carpi Italy

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام فاؤنڈنگ ممبرز ڈے کے موقع پر کارپی، اٹلی میں ایک پُروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیم کے بانی اراکین، مرکزی و زونل قائدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد جنرل سیکرٹری سنٹرل و ساؤتھ زون، جناب احمد رضا وڑائچ نے تمام مہمانانِ گرامی، فاؤنڈنگ ممبران اور وابستگان کو خوش آمدید کہا اور انہیں سٹیج پر مدعو کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت علامہ رئیس قمر صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔ انہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور تقریب کو روح پرور انداز میں آگے بڑھایا۔

اس موقع پر صدر منہاج القرآن سنٹرل و ساؤتھ زون، افضال سیال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تمام مہمانوں کی آمد پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فاؤنڈنگ ممبران کی لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں تحریک کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر فاؤنڈنگ ممبران کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں، جن کے ذریعے ان کی خدمات کا باقاعدہ اعتراف اور حوصلہ افزائی کی گئی۔

تقریب کا اختتام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے بصیرت افروز خطاب سے ہوا، جسے شرکاء نے نہایت توجہ اور عقیدت سے سنا۔ ان کے خطاب نے سامعین کو فکری رہنمائی فراہم کی اور تحریک سے وابستگی کو مزید مستحکم کیا۔

تبصرہ