منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام فاؤنڈر ممبرز ڈے کی پُروقار تقریب

Ceremony of Founders Day Organized by Minhaj-ul-Quran Greece

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام فاؤنڈر ممبرز ڈے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد منہاج اسلامک سینٹر ایتھنز میں کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یونان کے بانی اراکین، سابقہ و موجودہ عہدیداران، کارکنان، وابستگان اور مختلف فورمز کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس تقریب کو تحریک کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ ریاض چدھڑ نے حاصل کی، بعد ازاں منہاج نعت کونسل کے اراکین نے آقائے دوجہاں ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

صدر منہاج القرآن یونان، ارسلان خرم چیمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی اراکین، سابقہ و موجودہ ذمہ داران کی بے لوث خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ہر فرد کی تحریک کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن یونان کی ترقی میں اُن کے کردار کو قابلِ فخر قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن) کی درازی عمر، صحت کاملہ اور تحریک کی عالمی سطح پر کامیابی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اس تقریب کو تنظیمی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن نہ صرف ماضی کی قربانیوں کی یاد دہانی ہے بلکہ مستقبل کی راہوں کو مزید استوار کرنے کا عزم بھی ہے۔ یہ تقریب منہاج القرآن یونان کے اتحاد، یکجہتی، اور تنظیمی ہم آہنگی کی بھرپور عکاسی کرتی ہے، جہاں پرانے اور نئے کارکنان کی خدمات کو یکساں قدر و احترام سے یاد کیا گیا۔

تبصرہ