ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایتھنز میں اپنی شہرہ آفاق کتاب ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر دنیا نیوز ٹی وی چینل کے یومِ تاسیس کے حوالے سے دنیا نیوز یونان اور تازہ گروپ آف کمپنی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایتھنز میں اپنی شہرہ آفاق کتاب "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر دنیا نیوز ٹی وی چینل کے یومِ تاسیس کے حوالے سے دنیا نیوز یونان اور تازہ گروپ آف کمپنی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے صحافی برادری کے ہمراہ یومِ تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد دی۔
تقریب کے دوران دنیا نیوز یونان کے نمائندہ ظفر ساہی نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہاتھوں سے مقامی پاکستانی صحافی برادری کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں ارسلان خرم چیمہ (صدر ایم کیو آئی یونان)، سید محمد جمیل (صدر ساؤتھ ایسٹ ایشین کلچرل اینڈ ویلفئیر سوسائٹی یونان)، مرزا رفاقت حسین، ناصر جسوکی، چوہدری انصر بسرا، چوہدری اشراق نذیر، بدر منیر سندھو، اشیر حیدر اور مبشر حسن شامل تھے۔
تبصرہ