ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) چار روزہ تنظیمی دورے پر یونان پہنچ گئے۔ ایتھنز ایئرپورٹ پر منہاج یورپین کونسل اور یونان کے ذمہ داران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے صدر بلال اوپل، صدر منہاج القرآن سویڈن بابر شفیع شیخ، علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی، ارسلان خرم چیمہ (صدر منہاج القرآن یونان)، امیر تحریک غلام مرتضیٰ قادری، میر عارف، قاری مدثر مصطفیٰ، چوہدری ارشد علی گجر، چوہدری شہزاد، ملک نسیم اعوان، چوہدری انصر اقبال بسراء، محمد احسن سیفی، چوہدری منیر احمد، حسین عباس مصطفوی، چوہدری امانت علی، راجہ احتشام، احمد فراز، عرفان وڑائچ، راجہ فیضان، وسیم زمان، مظہر اقبال، نصیر احمد، سامیر منیر اور دیگر رفقاء و وابستگان موجود تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے چار روزہ دورے کے پہلے روز ایک مقامی ہال میں اپنی شہرہ آفاق کتاب "دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" کی تقریب رونمائی میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
تبصرہ