منہاج القرآن ویمن لیگ برلن کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
محفل میلاد النبی ﷺ کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بشریٰ ریاض (صدر منہاج ویمن لیگ یورپ )نے آپ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلو بیان کرتے ہوئے خاص طور پر آپ ﷺ کے آنے سے جو مقام خواتین کو ملا اس حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ کیسے غیر دیار میں رہتے ہوئے خواتین دعوت دین کا کام کر سکتیں ہیں؟ اور اس پر فتن دور میں اپنا اور اپنی اپنے والی نسلوں کا ایمان بچا سکتیں ہیں؟۔
پروگرام میں سفیر پاکستان محترمہ سیدہ ثقلین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں بارگاہ رسالت میں درود و سلام پڑھا اور دعا کی گئ۔
تبصرہ