ڈبلن آئرلینڈ: سینیئر نائب صدر رضوان احمد طور کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

Dua for Rizwan Ahmad toor mother in Minhaj islamic Center Ireland

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سینئر نائب صدر رضوان احمد طور کی والدہ ماجدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن میں قرآن خوانی اور ایک خوبصورت روح پرور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء اراکین وابستگان کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور آئرلینڈ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دعائیہ تقریب کا آغاز حافظ تنویر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد اسد علی، جبران چوہدری، سید توصیف شاہ اور ڈاکٹر محمد گلزار نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نظامت کے فرائض وسیم بٹ اور محی الدین نے سرانجام دیے۔

امیر تحریک علامہ محمد عدیل نے دعائیہ تقریب سے ایصال ثواب کی شرعی حیثیت اور نعت خوانی کی فضیلت و اہمیت پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایصال و ثواب سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے کسی عمل صالح کا ثواب کسی دوسرے کو پہنچائے جمہور مسلمانوں کے نزدیک کسی انسان کو اپنے کسی نیک عمل کا ثواب زندہ یا مردہ کو پہنچانا درست اور جائز عمل ہے خواہ وہ عمل نماز ہو یا روزہ تلاوت قرآن یا ذکر طواف یا حج و عمرہ یا اس طرح کی محافل کا انعقاد۔

نعت گوئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ توصیف مصطفی ﷺ میں نعت کہنے کی ابتدا خود رب کائنات نے کی گویا نعت کہنا خود رب العزت کی سنت ٹھہری اس لیے بنی نوع انسان کے لیے بھی بڑی سعادت کا باعث ہے کہ وہ اللہ کے محبوب ﷺ کی نعت کہے جس میں سرور کائنات کی توصیف کرے کیونکہ نعت توصیف رسول ﷺ کا بہت عمدہ ذریعہ ہے اس کی ابتدا سب سے پہلے حضرت حسان بن ثابت ﷺ اور حضرت کعب بن زبیر ﷺ نے کی اور بارگاہ رسالت ﷺ سے داد پائی۔

آخر میں حاضرین نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا، پیر غلام دستگیر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی اور رضوان احمد تور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ