شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران کو ان کی تنظیمی کارکردگی پر شیلڈ اور نئے شامل ہونے والے رفقاء کو اسنادِ رفاقت دیں، اجلاس میں صدر منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا عبدالرسول بھٹی، راجہ زاہد محمود، امجد رضا، حافظ محمد موسیٰ، سلیم قادری، علی رضا سمیت ممبران مجلس شوریٰ شریک ہوئے۔
تبصرہ