عدم برداشت کے خاتمہ کیلئے اسوہ ٔ رسولؐ پر عمل کیا جائے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

سڈنی میں عظیم الشان اسوۂ رسولؐ کانفرنس سے خطاب، گرینڈ مفتی شیخ ریاض الرفاعی کی شرکت
کانفرنس میں سڈنی کی سول سوسائٹی، قانون ساز اسمبلی کے رکن و علمائے کرام نے شرکت کی

shaykh-ul-islam addresses sydney mega conference

shaykh-ul-islam addresses sydney mega conference

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آسٹریلیا سڈنی میں اسوۂ رسولؐ عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت، انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے اسوۂ رسولؐ پر عمل کیا جائے۔ حضور نبی اکرم ﷺنے مختلف مذاہب اور طبقات کے ساتھ مکالمہ کیا اور انہیں خدائے واحد کی عبادت کا پیغام دیا اور اپنے بہترین اخلاق، اعتدال و رواداری کے اوصاف،ایفائے عہد جیسے اعلیٰ رویوں کے ذریعے اسلام کی تعلیمات پیش کیں اور عرب کی متشدد سوسائٹی کو متاثر کیا۔ آج بھی پیغمبر اسلام ﷺ کے اسی اسوہ پر عمل پیرا ہو کر نفرتوں اور متشدد رویوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کو اپنے اس مشن کی کامیابی کے لئے شدید مزاحمت، انتہا پسندانہ ردعمل کا سامنا رہا مگر انہوں نے نازک سے نازک مرحلہ پر بھی صبر و قناعت کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ جب مقاصد اجتماعی اور عظیم ہوں تو پھر ذات کی نفی کر دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی جذبہ کو بروئے کار لا کر اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم کی جا سکتی ہے اور ناقابل حل مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ شیخ الاسلام نے شرکائے اسوہ رسول ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایمان آنے والی نسلوں میں منتقل کرنے کے لئے ہمیں اپنے رویوں میں محبت، مہربانی، شفقت، سخاوت، عفو و درگزر اور صبر و تحمل کے جذبات پروان چڑھانے ہوں گے۔ جب تک ہمارے مزاج مصطفوی اسوہ کا پرتو نہیں بنتے ہم اسلام کی اعلیٰ اخلاقی تعلیمات کو دوسری نسلوں تک منتقل نہیں کر سکتے۔ اسوۂ رسولؐ کانفرنس میں سڈنی سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گرینڈ مفتی آف آسٹریلیا شیخ ریاض الرفاعی، اسسٹنٹ صدر قانون ساز کونسل نیو سائوتھ ویلز شاوکت چہر مسلما ،چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، منہاج ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، مسز فضہ حسین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، مسز صفہ حماد قادری اور احمد مصطفی العربی القادری نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں منہاج القرآن آسٹریلیا کے صدر ظفر اقبال خان، نیو سائوتھ ویلز کے صدر میاں محمد واثق، چودھری لطیف، روحیل دلوی، ظہیر علوی، ڈاکٹر آصف خواجہ، محمد توصیف، چودھری سعید، محمد زاہد، محمد اشتیاق، محسن شفیق، فرخ حسین، خواجہ حسنین فاروق، ڈاکٹر عامر، فیصل حسین نشادی، میلاد رضا، عدنان سہیل، جاوید اقبال اعوان، محترمہ مہوش، محترمہ نوشین، محترمہ ثناء، محترمہ وینا، محترمہ ایمن، محترمہ سلمیٰ، محترمہ فریحہ نے شرکت کی۔ کامیاب اسوۂ رسولؐ کانفرنس کے انعقاد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سڈنی کی تنظیم کو مبارکباد دی۔

تبصرہ