ڈنمارک(کوپن ہیگن): منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیرِاہتمام Founding Members Day کا انعقاد

Eid Miln Party and workers Convention 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام فاؤنڈرز آف منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر فاؤنڈنگ ممبرز ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان احباب سے خصوصی گفتگو کی گئی ہے جنہوں نے ابتدائی دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے دستِ راست بن کر ادارہ منہاج القرآن کی بنیاد رکھی اور مشن کے فروغ کیلئے چار سے پانچ دہائیوں تک اپنی بہترین تنظیمی، تحریکی خدمات انجام دیں۔

صدر منہاج القرآن ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور احمد کا تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ہمارے ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کیا گیا جنہوں نے جان، مال کی قربانیاں دے کر منہاج القرآن کے پودے کو تن آور درخت بنایا۔ ہماری کوشش اور خواہش تھی کہ جملہ احباب کے ساتھ فرداً فرداً اس ضمن میں نشست کا اہتمام کیا جاتا، تاہم وقت کی قلت کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ تاہم اس بات کا عہد کر لیا ہے کہ ہر سال ایسے تمام سینئرز احباب کے ساتھ گفتگو کی جائے گی جن کا منہاج القرآن کی بنیادوں میں خون اور پسینہ دونوں شامل ہیں۔ ان شااللہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حضور شیخ الاسلام کی ہدایت کے عین مطابق آج کے دن کی طرح ہر سال اپنے ان ابتدائی دور کے ہیروز، شیخ الاسلام کے دستِ راست اور قابلِ قدر شخصیات کو خصوصی عشائیہ میں مدعو کیا جائے گا اور ان سے ابتدائی دور کی باتیں سنی جائیں گی۔ ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ منہاج القرآن ڈنمارک اور Founding Members کی تاریخ پہ مبنی ایک کتاب تحریر کی جا رہی ہے جسے جلد ہی شائع کر دیا جائے گا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاری عمار اپل نے حاصل کی۔ جبکہ فیصل نجیب نے آقائے دوجہاںﷺ کی بارگاہ میں ہدیۂ نعت پیش کی۔

اس موقع پر بانی اراکین (Founding Members) نے انتہائی محبت اور دلپذیر انداز میں ابتدائی دور کی یادیں تازہ کیں اور اظہارِ خیال کے کئی مراحل میں فرط جذبات سے ان کی آنکھیں نم بھی ہوئیں جس سے ان کی تحریک اور قائدِ تحریک سے لازوال محبت جھلکتی نظر آتی تھی۔ انہوں نے تحریک سے اپنے تعلق کی ابتداء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تحریک منہاج القرآن کا حصہ بننے اور شیخ الاسلام کی صحبت میں آنے کا سفر قطرے کا سمندر کی طرف کا سفر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے دروسِ تصوف نے ہماری کایا پلٹ دی۔ ایسی ایمان افروز گفتگو اس سے پہلے نہ کبھی سنی، نہ بعد میں سنی، ہم رات رات بھر دروس سنتے، منہاج القرآن اسلامک سینٹرز کی دیکھ بھال کرتے، گھر بار، بیوی بچوں کی زمہ داریاں نبھاتے اور اس سارے عمل میں اس قدر تھک جاتے تھے کہ آرام کو ترستے تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ کو جو سکون ملتا تھا، اس کا کوئی جواب نہیں۔

صدر منہاج یورپئن کونسل بلال اپل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی پوری ٹیم کو اس تاریخی پروگرام کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دی اور تمام بانی اراکین کی کاوشوں اور مشن کے لئے کی گئی ان کی قربانیوں پہ انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور مشن کے لئے ان کی خدمات کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کا سایہ، نعمتِ خداوندی ہے۔ یہ سب ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان مراکز اور سنٹرز کی رونق اور مہکار انہی بزرگوں کے دم سے ہے۔ ان کے دم سے ہماری بہت سی پریشانیاں اور مشکلات دور ہوتی ہیں۔ وہ بچوں کی تربیت میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ مراکز کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی کی سب سے بڑی خوشی منہاج القرآن کا ممبر بننے پر ہوئی۔ منہاج القرآن کا ممبر بننے پر میرے دل کو ایک سکون ملا۔ میرا دل گواہی دے رہا تھا کہ میں جس مشن کا حصہ بنا ہوں یقیناً یہ بہت بڑا مشن ہے۔ شیخ الاسلام اور منہاج القرآن کی نسبت نے مجھے دنیا کے ہر خوف اور لالچ سے بے نیاز کر دیا۔

مہمانِ خصوصی امیر تحریک محمد شیخ اشفاق اور صدر مجلسِ شوریٰ محمد اکرم جوڑا کے علاوہ اسلم حیات، محمد زبیر، مظفر علی، محمد مسعود کیانی، فضل احمد(بلڈنگ کمیٹی)، محمد زبیر راجہ، محمد بوستان، محمد شریف چودھری، سید افتخار احمد، محمد نذیر، بشیر احمد نظامی، فضل احمد(ویلبی)، محمد صادق بیگ، محمد سرور چودھری، محمد ایوب، محمد رشید بھٹی، نفیس فاطمہ افتخار، ثمینہ کوثر شیخ، بیگم ناہید کیانی، نذیر بیگم، بیگم سلیم عارف، نجم النساء نجیب، زینب احمد کے علاوہ عہدیداران و ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی طرف سے تمام بانی اراکین کو ان کی خدمات کے پیش نظر شیلڈز دی گئیں۔ علامہ ڈاکٹر ادریس الازہری نے اختتامی دعا کروائی۔

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

Eid Miln Party and workers Convention 2024

تبصرہ