جرمنی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حلقۂ درود کا انعقاد

germany halka e darood

منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں لالہ جی عمر حیات کی سرپرستی میں حلقۂ درود اور محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جہاں تین لاکھ اکیس ہزار پانچ سو (321500) مرتبہ درودِ پاک پڑھ کر سرکارِ دو عالم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی خطاب سنایا گیا۔

محفل کے اختتام پر درود و سلام کے نذرانوں اور دعاؤں کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اوفنبچ کے صدر حاجی محمد افضل قادری نے دعا فرمائی۔ حلقۂ درود کے منتظم لالہ جی عمر حیات نے تمام مہمانوں کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

germany halka e darood

germany halka e darood

تبصرہ