تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور عالم اسلام کے عظیم رہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 25 فروری کو ڈبلن آئرلینڈ کا اپنا پہلا چار روزہ تحریکی و تنظیمی دورہ کریں گے۔
اس موقع پر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سنیئر نائب صدر رضوان احمد طور نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے اس چار روزہ دورے کے دوران تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان، آئرش پارلیمنٹیرینز، سینٹرز کے علاوہ آئرلینڈ کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ 25 فروری بروز اتوار دو بجے دوپہر ڈبلن کراؤن پلازہ ہوٹل Blanchard Town میں ایک عظیم الشان کانفرنس سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔
آئرلینڈ میں بسنے والی تمام مسلم کمیونٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کی خواتین و حضرات اور بچوں کو بھی بھرپور شرکت کی دعوت ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بالخصوص اس دیار غیر میں بسنے والے والدین اور ان کے ہاں پروان چڑھنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت کے لیے یہ کانفرنس ایک مشعل راہ ثابت ہوگی۔
تبصرہ