ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القران بحرین کے رفقاء و وابستگان سے ملاقات

Dr-Hassan Qadri meeting with worker of Minhaj ul Quran Bahrain

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القران انٹرنیشنل بحرین کے رفقاء و وابستگان اور اُن کی فیملیز سے ملاقات

ملاقات کا اہتمام رہنما منہاج القرآن بحرین ہاشم خان کی رہائش گاہ پر کیا گیا، چیئرمین سپریم کونسل نے اس موقع پر علم کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز نے حضرت آدم علیہ السلام کو مسجودِ ملائک بنایا وہ علم تھا۔ علم اس وقت تک نافع نہیں ہو سکتا جب تک انسان میں عاجزی نہ آجائے، وہ علم ہلاک کر دیتا جس کے حصول سے انسان میں رعونت اور تکبر آجائے، وہ علم باقی رہتا ہے جس کے حصول کے بعد انسان کی عاجزی و انکساری میں مزید اضافہ ہوجائے۔ وہ علم جس کے باطن میں چراغ الہی چمک رہا ہو وہ باقی رہتا ہے۔ جس علم کو تربیت اور صحبت مل جائے وہ زندہ رکھتا ہے، مگر جس علم میں تربیت نہ ہو وہ فنا کر دیتا ہے۔ علم اور ادب لازم و ملزوم ہیں۔ جس نے علم کے ساتھ ادب نہ سیکھا اُس نے گویا کچھ بھی نہ سیکھا۔

منہاج القرآن فروغ علم کی تحریک ہے، اس کی رفاقت اور صحبت میں آکر بھی اگر کوئی شخص علم کے نور سے اپنا ظاھر و باطن منور نہ کرے تو وہ بدنصیب ہے۔ شیخ الاسلام نے 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ہر گھر مرکز علم بن جائے۔ تحریک منہاج القرآن ہر خاص و عام کے لیے نعمت ہے، منہاج القرآن نے آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی علم اور دین کا نور دینے کے لیے بچوں کے لیے ایگرز کے نام سے الگ شعبہ قائم کیا ہے تاکہ آنے والی نسلیں علم اور دین کے نور سے مستفیض ہو سکیں۔

اس موقع پر ساجد خان ڈائریکٹر منھاج القرآن انٹرنیشنل بحرین، ڈاکٹر عدیل خان، کاشف حسین، امیر منھاج القرآن انٹرنیشنل بحرین اشرف بھنڈر سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے۔

Dr-Hassan Qadri meeting with worker of Minhaj ul Quran Bahrain

Dr-Hassan Qadri meeting with worker of Minhaj ul Quran Bahrain

Dr-Hassan Qadri meeting with worker of Minhaj ul Quran Bahrain

Dr-Hassan Qadri meeting with worker of Minhaj ul Quran Bahrain

تبصرہ