میلاد کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا، جبکہ اٹلی میں کینیا کی سفیر حلیمہ حسن، میلان، اٹلی میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے وائس قونصل احمد ولید، ڈی ایچ ایم قازقستان یربول کلیموف قازک سمیت اعلیٰ شخصیات کی شرکت۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے عقیدۂ شفاعت اور مقام محمود پر سحر انگیز گفتگو فرمائی، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی زندگیاں سیرت رسول ﷺ کے مطابق گزارنے، عشق رسول ﷺ اور اطاعت رسول ﷺ کو اپنا مقصد زندگی بنانے کی تلقین فرمائی اور کہا کہ بد عقیدگی کے دور میں جہاں قوت ایمانی کمزور پڑ رہی ہے اور قلوب و اذہان فتنہ و فساد کا شکار ہوچکے ہیں، جذبۂ عشق و محبت ماند پڑچکا ہے تو مالک کائنات نے ان حالات میں تحریک منہاج القرآن کو منتخب فرمایا، آقا ﷺ کے نعلین کی خیرات عطاء کرتے ہوئے اسے رواں صدی کی رسول نما تحریک بنا دیا۔ اب یہ تحریک شبانہ روز فروغِ عشقِ رسول ﷺ اور اطاعتِ رسول ﷺ میں مصروف ہے ۔
گفتگو کے اختتام پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تجدیدی کام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ کی صورت میں احادیث کی تاریخ میں ایسا معرکہ انجام دیا جو تجدیدی بھی ہے اور تحقیقی بھی، آپ نے امت کو یہ تحفہ عطاء فرمایا ہے۔
کانفرنس میں علامہ فیصل نذیر وڑائچ، محمد واثق، چن نصیب، سرمد جاوید، احمد جاوید، صوفی اکرم اعوان، اصغر وڑائچ، شاہد حمید، افضال سیال، احمد رضا، مرزا محمد ارشد، محمد الطاف چیمہ، محمد اویس چیمہ، محمد اجمل چیمہ، قاری سیف ارحمان، علامہ علی اکبر، علامہ کاشف، عابد معصومی، صوفی عمر حیات، صوفی اشرف، حاجی خالد، میاں اشرف، سیف اللہ تاڑر، ریاض احمد، ملک سلیم، چوہدری طارق، فیصل تاڑر، محمد توصیف، ولید لیاقت، حافظ امین، حمزہ، حاجی رمضان، محمد اکرم، علی عظمت ، راجہ نثار، علامہ غلام مصطفی مشھدی اور علامہ وقاص یونس سمیت تحریک منہاج القرآن اٹلی کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
تبصرہ